دال پلاﺅ

Daal Pulao Recipe

Daal pulao is different type of tasty recipe.It is very easy to make at home.This recipe is little bit different.You should have to try it.


اجزاء:

کھڑا گرم مصالحہ حسب ضرورت 
ہری مرچ 4-5عدد 
کڑی پتے چند عدد 
اُبلے چھوٹے کٹے ٹماٹر 3عدد 
نمک حسب ذائقہ 
گھی 1/4کپ
چاول 300گرام 
اُبلی مونگ کی دال 50گرام 
اُبلی چنے کی دال 50گرام 
اُبلی ملکہ مسور 50گرام 
اُبلے مٹر 1پیالی 
پیاز 2عدد 
ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ 

ترکیب:پہلے پین میں 1/4کپ گھی گرم کرکے 2عدد باریک کٹی پیاز شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں ۔ 
پھر اس میں 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ، 4-5عدد کٹی ہری مرچ اور چند عدد کری پتے شامل کرکے ایک سے دومنٹ تک بھونیں ۔ 
پھر اس میں سو ا سے ڈیڑھ گلاس پانی ، 300گرام بھیگے ہوئے چاول اور حسب ذائقہ نمک شامل کردیں ۔ 
جیسے ہی چاول پھول کر اُوپر آنے لگے اور پانی سارا ختم ہو جائے تو 50گرام اُبلی ملکہ مسور اور 1پیالی اُبلے مٹر شامل کرکے مکس کریں اور ڈھک کر 8سے 10منٹ کا دم دے دیں ۔ 
مزیدار دال پلاﺅتیار ہے ۔ 

No comments

Powered by Blogger.