Palak Pakora ki chaatt



پالک پکوڑے کی چاٹ


Palak Pakora ki chaatt is a healthy and tasty recipe.it give a good and tasty taste.it is very simple to make it at home.


اجزاء:

چاٹ مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ 
املی کی چٹنی ----- ایک پیالی 
ہری چٹنی ----- ایک پیالی 
نمک ----- حسب ذائقہ 
تیل ----- دو کھانے کے چمچے 
ٹماٹر٬ ہری مرچیں ---- سجانے کے لیے 
پالک ------ بیس پتے
بیسن ----- تین چوتھائی پیالی
اجوائن ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ----- دو چائے کے چمچ
پسا ہوا سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ 

ترکیب:بیسن میں اجوائن٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ نمک اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈالیں اور پانی شامل کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں٬ پالک کے پتوں کو آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں شامل کردیں- پکوڑے سنہری ہوجائیں تو جاذب کاغذ پر نکال لیں- باقی بیسن کے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے تیار کر کے سرونگ ڈش میں ڈالیں٬ اس میں پالک کے پکوڑے ڈالیں٬ ان کے اوپر لال مرچ٬ زیرہ اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں- مزیدار چاٹ ٹماٹر٬ چٹنیوں اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں-

No comments

Powered by Blogger.