جو حقیقت هے وه همیں نظر نهیں آتی اور جو نظر آتی هے وه دراصل حقیقت نهیں_

جو حقیقت هے وه همیں نظر نهیں آتی اور جو نظر آتی هے وه 
دراصل حقیقت نهیں_



دو ڈاکٹر باتیں کرتے ہوئے سڑک کے کنارے چلے جا رہے تھے۔ سامنے سے انہیں ایک شخص آتا ہوا دکھائی دیا، جو لنگڑا کر چل رہا تھا۔ اسے دیکھ کر ایک ڈاکٹر نے کہا: 
“اس شخص کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ھے“
دوسرے نے کہا: “نہیں اس کے گھٹنے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ھے“۔۔ 
دونوں ڈاکٹر اسی بحث میں الجھے ہوئے تھے کہ وہ شخص نزدیک آگیا۔ ایک ڈاکٹر نے اس سے پوچھا:
“کیوں بھئی! تمہارے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ھے یا گھٹنے کی؟؟“
اس شخص نے حیران ہو کر ان کی طرف دیکھا اور کہا:
“معاف کیجیے، میری ہڈی نہیں، چپل ٹوٹی ھوئی ھے...
آج کل بھی یهی هو رها هے هم آپس میں الجھے هوۓ هیں جو حقیقت هے وه همیں نظر نهیں آتی اور جو نظر آتی هے وه دراصل حقیقت نهیں_

No comments

Powered by Blogger.